انڈریو کا کہنا تھا کہ یونیسیف کی ٹی شرٹ پہنی ہو تو کچھ بھی کریں کوئی نہیں پوچھتا۔ان انکشافات پر مبنی ڈوزیئر گزشتہ سال برطانیہ کے محکمہ برائے بین الاقوامی امداد کو بھی فراہم کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے مندوب غلام علی خوشرو نے اقوام متحدہ کی خصوصی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بعض ممالک میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے اہلکاروں کی جانب سے جنسی زیادتی کے بڑھتے ہوئے جرائم کا ذکر کیا اور کہا کہ اس مسئلے سے اقوام متحدہ کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے لہذا اس مکروہ فعل کا سختی سے نوٹس لیا جانا چاہئے۔
Pages: 1 2

















