اقوام متحدہ کے سابق اہلکار نے یواین عملے اور امدادی کارکنوں پر متاثرین سے زیادتی کے الزامات عائد کیے ہیں۔
اقوام متحدہ میں جنسی زیادتیوں کا سنگین اسکینڈل سامنے آگیا، ایک سابق اہلکار نے یواین عملے اور امدادی کارکنوں پر متاثرین سے زیادتی کے الزامات عائد کیے ہیں۔
اقوام متحدہ کے سابق اہلکار انڈریو مک لیوڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ دہائی میں دنیا بھر میں یو این عملے کے ہاتھوں زیادتی کے 60 ہزار واقعات رونما ہوئے جس میں کمزور خواتین اور بچوں کو امداد کی آڑ میں زیادتیوں کا نشانہ بنایا گیا۔
اہلکار کا بتانا تھا کہ بچوں سے جنسی رغبت رکھنے والے 3 ہزار سے زائد افراد مختلف اقوام متحدہ کے اداروں اور ایجنیسیوں میں کام کر رہے ہیں۔
Pages: 1 2


















