یمنی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی جنگی طیاروں نے 12 گھنٹے میں 30 بارحملے کئے۔ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے یمن کے مختلف علاقوں منجملہ صعدہ اور حجہ پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے گذشتہ 12 گھنٹوں کے دوران یمن کے صوبہ صعدہ اور حجہ پر 30 بار بمباری کی ہے۔