اندھا قانون سپر ہٹ فلم رہی۔ اسی دوران رجنی کانت نے ‘ جان جانی جناردھن’ میں ٹرپل رول کیا ، حالانکہ یہ فلم باکس آفس پرکوئی خاص اثر نہیں دکھا سکی۔ نوے کی دہائی میں رجنی کانت ساوتھ فلموں کے سپر اسٹار بن گئے ۔ رجنی کانت نے جتنی بھی فلموں میں کام کیا سبھی باکس آفس پر تقریباً ہٹ رہیں۔ سال 2007 میں رجنی کانت کی فلم شیواجی دی باس ریلیز ہوئی۔
اس فلم نے باکس آفس پر کامیابی کے نئے جھنڈے گاڑے ۔شیواجی دی باس ہندستانی سنیما کی تاریخ میں پہلی فلم ہے جس نے ہالی ووڈ ی ریزولیوشن تکنکیک کا ستعمال کیا۔سال 2010 میں رجنی کانت کی فلم روبوٹ ریلیز ہوئی۔