ممبئی: بطور بس کنڈیکٹر اپنے کیرئر کی شروع کرنے والے ساؤتھ کی فلموں کے سپر اسٹار رجنی کانت کو یہ مقام پانے کے لئے بے حد مشقت کرنا پڑی۔
۔ 12 دسمبر، 1950 کو بنگلور میں پیدا ہوئے ، راجنی کانت کا اصل نام شیواجی راؤ گائیکواڈ تھا۔ وہ بچپن سے ہی فلم اداکار بننا چاہتے تھے ۔ ابتدائی دور میں، راجنی کانت نے بس کنڈیکٹر کا کام شروع کیا۔
اس دوران انہوں نے اسٹیج ڈراموں میں بھی کام کیا۔ دریں اثنا، تامل فلموں کے مشہور ڈائریکٹر کے بال چندر نے ایک ڈرامہ میں رجنی کانت کی کارکردگی دیکھی جس سے وہ بہت متاثرہوئے ۔