یوروپی یونین کی طرف سے پیش کی گئی تجویز کو 47 ارکان والی تنظیم نے اکثریت سے منظور کر تے ہوئے کہا کہ متاثرین کو انصاف دلانے اور قصورواروں کو انصاف کے کہٹرے میں لانے کے لئے مکمل ذمہ داری ادا کی جائے گی۔
اقوام متحدہ نے 75 ہزار روہنگیا مسلمانوں میں سے 220 افراد سے لئے گئے انٹرویو کی بنیاد پر گزشتہ ماہ ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ میانمار کی سکیورٹی فورس نے ایک خصوصی آپریشن کے تحت قتل عام کیا اور متعدد خواتین کی عصمت دری کی گئی۔ اقوام متحدہ میں اس تجویز پر میانمار کے نمائندے نے کہا کہ اس طرح کی کارروائی قابل قبول نہیں ہے۔














/odishatv/media/media_files/2026/04/19/billionaire-entrepreneur-2026-04-19-23-55-02.jpg)


