اداکارہ کے ترجمان نے او ایس اے ٹوڈے کو بتایا ’فرانسیس میکڈورمینڈ اور ان کا ایوارڈ پھر سے مل گئے ہیں اور خوش ہیں۔‘
آسکرز کے بعد سرکاری عشائیے کے دوران ایوارڈ چوری کرنے والے برائنٹ کے پاس شرکت کا دعوت نامہ موجود تھا۔
خوش قسمتی سے ایوارڈ کھونے سے قبل اس پر اداکارہ کا نام کندہ کیا جا چکا تھا۔
فرانسیس میکڈورمینڈ نے فلم ‘تھری بل بورڈز آؤٹ سائڈ ایبنگ، میسوری’ کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا۔
خوش قسمتی سے ایوارڈ کھونے سے قبل اس پر اداکارہ کا نام کندہ کیا جا چکا تھا فرانسیس میکڈورمینڈ کو اپنی تقریر پر کافی پر جوش انداز میں سراہا گیا کیونکہ انھوں نے خواتین کی تعریق کرنے ہوئے آسکرز کے کے لیے نامزد ہونے والے تمام خواتین کو کھڑے ہونے کے لیے بولا۔