فرانسیس میکڈورمینڈ نے فلم ‘تھری بل بورڈز آؤٹ سائڈ ایبنگ، میسوری’ کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا آسکرز 2018 کی تقریب کے کچھ دیر بعد ہی بہترین اداکارہ کا اعزاز حاصل کرنے والی فرانسیس میکڈورمینڈ کا ایوارڈ چرانے کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔
یہ ایوارڈ آسکرز کے بعد سرکاری عشائیے کے دوران چوری کیا گیا۔
لاس اینجلس کی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ایوارڈ کے کھو جان کے بعد ٹیری برائنٹ نامی شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔
47 سالہ شخص کے خلاف مقدمہ قائم کر لیا گیا ہے اور 20000 ڈالر کے عوض ضمانت دی گئی ہے۔ انہیں اب عدالت میں پیش ہونا ہوگا۔
تاہم ایوارڈ بہترین اداکارہ کا اعزاز حاصل کرنے والی اداکارہ کو لوٹا دیا گیا ہے۔