کینیڈا کی پولیس کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر ٹورنٹو میں فائرنگ کے واقعے میں ایک لڑکی ہلاک اور 13 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
یہ فائرنگ اتوار کی شب ڈینفرتھ اور لوگن ایوینیوز کے علاقے میں ایک ریستوران کے نزدیک ہوئی اور حملہ آور بھی فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا ہے۔
حکام کے مطابق زخمیوں میں ایک بچی بھی شامل ہے جس کی حالت تشویشناک ہے۔
اس واقعے کے بعد کچھ زخمیوں کو جائے حادثہ پر ہی طبی امداد دی گئی جبکہ دیگر کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقہ خالی کروا لیا ہے۔
Pages: 1 2

















/odishatv/media/media_files/2026/04/19/billionaire-entrepreneur-2026-04-19-23-55-02.jpg)


