مقبوضہ بیت المقدس اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں کئی روز سے جاری مظاہروں کے آگے گھٹنے ٹیک کو باب دمشق میں رمضان کے معمولات
بحال کردیے۔ خبررساں اداروں کے مطابق صہیونی حکام نے رمضان کے آغاز ہی سے شہر قدیم کے باب دمشق پر چوکیاں قائم کرکے وہاں برسوں سے جاری افطار اور عبادات کے سلسلے کو بند کردیا تھا، جس سے فلسطینی مظاہرین سخت مشتعل تھے۔ اسرائیلی پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مذہبی رہنماؤں اور سیاست دانوں سے مشورے کے بعد رکاوٹوں کو ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے۔ اعلان کے فوری بعد سیکڑوں فلسطینیوں نے جشن منایا اور ریلیاں نکالیں۔ اس دوران اسرائیلی پولیس اہل کار وہاں تعینات رہے۔ اس سے قبل فلسطینی نوجوان ساری رکاوٹیں عبور کرکے مقبوضہ بیت المقدس قدیم میں داخل ہوگئے تھے۔ اسرا…
ہماری مدد کیجئے تا کہ ہم دوسروں کی مدد کر سکیں