حادثہ صبح ساڑھے سات بجے پیش آیا ،جس کے بعد موقع پرفائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں پہنچ گئیں۔ممبئی پولیس،جی آرپی ایف ،آرپی ایف اور این ڈی آرایف تعینات کردی گئی ہے۔ فائربریگیڈ اور این ڈی آرایف کا عملہ اور ریلوے مزدور راحتی کاموں میں مصروف ہیں۔
شہر میں گزشتہ شام سے مسلسل ہونے والی بارش کو پل ٹوٹنے کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ممبئی کے اندھیری اسٹیشن پر پل حادثے کے زخمیوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے آر پی ایف کے افسر نے بتایا کہ حادثے میں زخمیوں کو پارلے کے کوپر اسپتال میں داخل کیا گیا ہے اور دوزخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک لوکل ٹرین محض سومیٹر کے فاصلے پر واقع تھی ،اور موٹر مین نے پل کا حصہ گرتے دیکھ ایمرجنسی بریک لگا کرٹرین روک دی ۔