وال سٹریٹ جرنل نے بھی اس مہم میں حصہ لینے سے انکار کیا ہے۔
خیال رہے کہ جمعرات کو میڈیا نے آزادی صحافت کے لیے مہم اس وقت شروع کی ہے جب متعدد واقعات اور ٹرمپ کے بیانات کے نتیجے میں امریکی میڈیا پر دباؤ میں اضافہ ہوا ہے۔
صدر ٹرمپ کی صاحبزادری ایوانکا نے اپنے والد کی جانب سے میڈیا پر کیے جانے والے لفظی حملوں سے خود کو دور رکھا پے جب کہ وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے سارہ سینڈرز نے یہ کہنے سے انکار کیا کہ میڈیا لوگوں کا دشمن نہیں ہے۔
جولائی میں فلوریڈا میں صدر کے جلسے کے دوران نجی ٹی وی چینل سی این این نے فوٹیج بنائی تھی جس میں صدر ٹرمپ کے حامی اس جلسے کو کور کرنے والے صحافیوں کی تضحیک اور ان پر فقرے کس رہے تھے۔