اگرچہ بی جے پی نے یہاں 7 وارڈوں میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ گزشتہ انتخابات میں یہاں بی جے پی کو ایک بھی سیٹ نہیں ملی تھی ۔ تو ان سات سیٹوں کو ہی بی جے پی اپنی بڑی جیت بتارہی ہے ۔
مہاراشٹر کے بھیونڈی اور مالیگاؤں مسلم اکثریتی علاقوں کے میونسپل میں جیت کانگریس کے نام رہی ۔ پارٹی نے یہاں اپنے طور پر اکثریت حاصل کی ہے ۔ مالیگاؤں کے کانگریس رکن اسمبلی آصف شیخ نے کہا کہ یہ سب کا ساتھ سب کا وکاس نعرے کی ہار کا نتیجہ ہے ۔ کانگریس نے یہاں 84 وارڈوں میں سے 28 سیٹیں جیتی ہیں ۔
جبکہ شرد پوار کی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے کھاتے میں 20 سیٹیں ہی آئی ہیں ۔ ادھر بھیونڈی میں بی جے پی سے 4 مسلم امیدوار جیتے ہیں ۔ یہاں 22 مسلم امیدوار کمل کے نشان پر الیکشن لڑے تھے ۔
Pages: 1 2
















/odishatv/media/media_files/2026/04/19/billionaire-entrepreneur-2026-04-19-23-55-02.jpg)


