اس خبر کے بعد ذاکر نائک نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ جب تک انہیں ہندوستان میں غیر جانبدارانہ سماعت کے تئیں مکمل اطمینان نہیں ہوجائے گا ان کا ہندوستان آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔،مجھے جب اطمینان ہوجائے گاتو انشا اللہ میں اپنے وطن ضرور واپس آوں گا۔
دریں اثنا ملائشیا کے وزیر اعظم کے بیان کے بعد امور داخلہ کے مرکزی وزیر مملکت ہنس راج اہیر نے کہا کہ ابھی نہیں تو کبھی نہ کبھی ذاکر نائک کو گرفتار کیا ہی جائے گااور انصاف ہوگا۔ اسے چھوڑا نہیں جائے گا۔


















