ہندوستان نے ملائشیا کے ساتھ حوالگی کا معاہدہ کررکھا ہے ۔واضح رہے کہ ذاکر نائک کے خلاف قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے ) چارج شیٹ داخل کرچکی ہے ۔ ذاکر نائک کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام قانون(یو اے پی اے )اورتعزیرات ہند کے مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے ۔
ذاکر نائک پر نفرت پھیلانے والی تقریریں کرنے اور اسلامک ریسرچ فاونڈیشن کے ذریعہ منی لانڈرنگ سمیت کئی الزامات عائد کئے گئے ہیں۔خیال رہے کہ میڈیا میں ایسی خبریں آئی تھیں کہ ملائشیا حکومت ذاکر نائک کو ہندوستان کے حوالے کرنے والی ہے ۔