ملائشیائی وزیر اعظم نے ہندوستان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے آج کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائک کو ملائشیا کی شہریت حاصل ہے اور جب تک وہ ہمارے ملک کے لئے کوئی پریشانی پیدا نہیں کرتے تب تک ہم انہیں کسی ملک کے حوالے نہیں کریں گے ۔ملائشیائی وزیر اعظم کے اس بیان سے ذاکر نائک کو ہندوستان لانے کی حکومت ہند کی کوششوں کو زبردست دھچکا لگا ہے ۔
خیال رہے کہ اس سے قبل جمعرات کے روز وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا تھا کہ ہماری درخواست پر ملائشیا سنجیدگی سے غور کررہا ہے ۔ کوالالمپور میں ہمارا ہائی کمیشن اس سلسلے میں متعلقہ ملائشیائی افسران سے مستقل رابطہ میں ہے ۔