انہوں نے مسٹر چدمبرم کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے ) حکومت نے تو جب جی ایس ٹی بل کا مسودہ بنایا تھا تو اس میں پٹرولیم مصنوعات کو شامل ہی نہیں کیا تھا۔
ان کی حکومت نے تو کم از کم جی ایس ٹی سے منسلک آئینی ترمیم میں اسے جی ایس ٹی بل میں شامل تو کیا ہے ۔ مسٹر چدمبرم نے جب بین الاقوامی بازار میں پیٹرولیم کی قیمتیں گرنے کے باوجود ملک میں پٹرول ڈیزل کی قیمتیں کم نہ ہونے کی شکایت کی تو مسٹر جیٹلی نے کہا کہ پٹرول-ڈیزل پر ریاستی حکومتیں بھی ٹیکس لگاتی ہیں ، بی جے پی کی زیر اقتدار ریاستوں نے تو اپنے ٹیکس کم کئے ہیں لیکن کانگریس کی حکومت والی ریاستوں نے ابھی تک ٹیکس کم نہیں کئے ہیں۔