سنی وقف بورڈ کے وکیل ظفر یاب جیلانی نے بتایا کہ روزانہ سماعت کے لئے ان کی تیاری مکمل ہے ۔ اس سلسلے میں تین فروری کو اپنے فریق کے دیگر وکلاء کے ساتھ میٹنگ ہوچکی ہے ۔ کل پھر میٹنگ ہوگی۔ سات فروری کی شام کو ایک بار پھر ہم میٹنگ کریں گے ۔مسلمانوں کی طرف سے کپل سبل، ڈاکٹر راجیو دھون، راجو رام چندرن ، شکیل احمد اور سعید جیسے معروف وکلاء عدالت میں اپنا موقف رکھیں گے ۔
نرموہی اکھاڑہ کی طرف سے ایس کے جین، رنجیت لال ورما، ہندو مہاسبھا کی طرف سے ہری شنکر جین اور وشنوشنکر جین اور رام للا وراجمان کی طرف سے پراشرن عدالت میں اپنا موقف پیش کریں گے ۔ رام للا وراجمان کے وکیل مدن موہن پانڈے کو اترپردیش حکومت نے سرکاری وکیل مقرر کردیا ہے ۔
Pages: 1 2















/odishatv/media/media_files/2026/04/19/billionaire-entrepreneur-2026-04-19-23-55-02.jpg)



