انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ ہندو اور مسلمان دونوں مل کر رام مندر بنائیں۔ حیدرآباد سے ممبر پارلیمنٹ اسد الدین اویسی پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے سوال کیا کہ کیا پاکستان میں رام مندر بنے گا۔ اویسی جیسے لوگ ملک کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔
اویسی جیسے لوگوں کے دل میں جناح کا جن داخل ہوگیا ہے ۔ اس لئے وہ ملک کو توڑ نا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ عدالت کا احترام کرتے ہیں اوراس کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ایک مسلم تنظیم نے مندر بننے کا راستہ صاف کیا ہے ۔ انہوں نے سنی مسلمانوں سے بھی درخوات کی کہ وہ رام مندر کی تعمیر میں تعاو ن دیں۔
ہریانہ حکومت کے ذریعہ تمام اسکولوں میں گایتری منتر نافذ کئے جانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ سناتن دھرم میں سائنس، علم اور منتر کا امتزاج ضروری ہے ۔ ہندوستان کی ثقافت کے بغیر تعلیم نامکمل ہے ابھی جو تعلیم دی جارہی ہے اس میں صرف پیکج کی بات ہوتی ہے ۔ تعلیم میں اگر تہذیب و ثقافت نہ ہو تو تعلیم بے کار ہے ۔














/odishatv/media/media_files/2026/04/19/billionaire-entrepreneur-2026-04-19-23-55-02.jpg)


