ریاست میں 1000 ایگری جنکشن نہ صرف نوجوانوں کو خود کفیل بنائیں گے بلکہ ریاستی حکومت کسانوں کے معیار زندگی میں بہتری کے عزم کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہوگی ۔
مسٹر شاہی نے کہا ” کسانوں کو حکومت کے ذریعہ حاصل سہولتوں جیسے کسان کریڈٹ کارڈ، پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا سے جوڑنا اور ان کو مختلف جدید زرعی آلات کے لئے بہ آسانی قرض کی فراہمی ، دیہی علاقوں میں بینکوں کا اولین مقصد ہونا چاہئے ۔ یہ پیغام سبھی بینک کے افسران کو میٹنگ میں واضح طور پر دے دیا گیا۔