کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو ان دنوں اپنے طویل ترین بھارتی دورے پر موجود ہیں، جہاں وہ 17 فروری کو پہنچے اور 23 فروری تک وہاں رہیں گے۔

تاج محل کی تو پوری دنیا دیوانی ہے مگر کوئی حکمراں بالی ووڈ کا بھی اتنا بڑا دیوانہ ہوگا یہ حیرت کی بات ہے۔بار سے جو لوگ ہندوستان آتے ہیں وہ تاج محل ضرور دیکھتے ہیں مگر کیناڈا کے وزیر اعظم ڈروڈو تو بالی ووڈ کے بڑے دیوانے نکلے انہوں نے بمبئی میں قیام کے دوران فلمی ستاروں کے ساتھ تصویریں کھنوائیں ۔
جسٹن ٹروڈو کے ساتھ اپنی اہلیہ اور دونوں بچے بھی ساتھ ہیں، اور انہوں نے اہل خانہ سمیت تقریبا بھارت کے تمام معروف مقامات کی سیر کی۔

جسٹن ٹروڈو جہاں تاج محل گئے، وہیں انہوں نے گولڈن ٹیمپل اور مہاتما گاندھی پارک کا دورہ بھی کیا۔
ساتھ ہی اس دورے کے دوران کینیڈین وزیر اعظم نے بولی وڈ سے بھی اپنا ناتا جوڑا اور ایک تقریب میں شرکت کی۔
21 فروری کو ممبئی میں ہونے والی اس تقریب میں جسٹن ٹروڈو اور ان کے اہل خانہ روایتی بھارتی لباس پہن کر شریک ہوئے۔
اس تقریب میں جسٹن ٹروڈو عام شخص کی طرح بولی وڈ ستاروں سے تصویریں کھچواتے اور اپنے ٹوئیٹر پر شیئر کرتے رہے۔
جسٹن ٹروڈو نے اپنی ٹوئیٹس میں بتایا کہ بولی وڈ اور کینیڈین فلم انڈسٹری کے درمیان مشترکہ طور پر فلمیں بنانے کا معاہدہ بھی ہوا۔
جسٹن ٹروڈو نے بولی وڈ خانز شاہ رخ اورعامر خان سمیت انوپم کھیر اور فرحان اختر کے ساتھ بھی تصاویر کھچوائیں۔














/odishatv/media/media_files/2026/04/19/billionaire-entrepreneur-2026-04-19-23-55-02.jpg)


