وشو ہندو پریشد اور کچھ دیگر ہندو تنظیموں نے وجے یا شوریہ دیوس کے طورپرپروگرام منعقد کیا۔ وشو ہندو پریشد کے ضلعی وزیر دھیریشور کی قیادت میں ہزاروں کی تعداد میں کارکن سول لائن سے موٹر سائکلوں پر سوار ہوکر جے شری رام کا نعرے لگاتے ہوئے ہنومان گڑھی ، سریو گھاٹ ہوتے ہوئے کارسیوک پورم پہنچے ۔