لوگوں کو اعتماد ہے کہ جلد ہی مقدمہ کا فیصلہ آئے گا اور یہاں کے لوگوں کو امن و سکون سے زندگی گزارنے موقع ملے گا۔کٹرہ علاقہ کے شبیر کہتے ہیں کہ معاملہ کا جلد نپٹارہ ہوجائے تو اس سے اچھاکچھ نہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ کل چھ دسمبر ہے ۔ چھ دسمبر آتے ہی دل انجانے خوف سے گھبرانے لگتا ہے ۔شبیر نے کہاکہ یہاں ہندو مسلمانوں دونوں مل کر رہتے ہیں۔
دونوں ایک دوسرے کے سکھ دکھ میں شامل ہوتے ہیں لیکن کبھی کبھی ڈر لگتا ہے کہ باہر سے آکر لوگ گڑبڑ ی نہ کردیں۔ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اس معاملہ میں جو بھی فیصلہ کرے گا وہ سبھی کو قابل قبول ہوگا اور آہستہ آہستہ حالات خودبخود معمول پر آجائیں گے ۔