حملہ کے وقت سکھ فرقہ کے لوگ صدر سے ملاقات کرنے آئے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ حملہ میں مرنے والے بیشتر لوگ سکھ فرقہ کے ہیں۔
مسٹر کھوگیانی نے بتایا کہ دھماکہ میں کم از کم 20لوگ مارے گئے اور کئی دیگر زخمی ہوگئے ۔ انہوں نے بتایا کہ صدر کی آمد کی وجہ سے بیشتر راستے بند تھے جس کی وجہ سے زیادہ لوگ دھماکہ کی زد میں نہیں آئے نہیں تو مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی تھی۔
کابل میں ہندستانی سفارت خانہ کے حکام نے جلال آباد میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں 10سکھوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے ۔ ہندستانی سفارتخانہ نے ٹوئٹر کے ذریعہ سخت الفاظ میں اس حملہ کی مذمت کی ہے ۔