اس رنگ برنگی اور عجیب و غریب دنیا میں کیا کیا نہیں ہوتا ہندوستان کے ایک قدیمی شہر الہٰ آباد میں ایک شخص نے اپنے باپ کی خواہش کو پورا کرتے ہوئے لکڑی سے بنے ہوئے مجسمے سے شادی کرلی۔

ریاست اترپردیش کے شہر الہ آباد جس کا اب نام پریاگ راج رکھ دیا گیا ہے اپنی متعدد تاریخی دلچسپیوں کے لئے پوری دنیا میں مشہور ہے۔گنگا جمنا اور سرسوتی جیسے گہرے دریا یہاں بہتے ہیں اور دنیا کی مشہور درسگاہوں میں یہاں کی یونیورسٹی بہت مقبول ہے۔اس پڑھے لکھے شہر میں بھی ایک ایسا دلچسپ واقعہ رونما ہوا جس کی دور دور تک دھوم ہے۔
https://youtu.be/s5uSbAXTWks
یہاں ایک شادی ہوئی تو دو جانداروں میں سے دلہن بے جان تھی یعنی وہ لکڑی یا کاٹھ سے بنی ہوئی تھی، شادی کی اس انوکھی تقریب میں دلہا تو ایک نوجوان تھا لیکن دلہن ایک لکڑی کے مجسمے کو بنایا گیا تھا۔ شادی کا منڈپ سجایا گیا۔ شہنائیاں بجیں اور خواتین نے ڈھول کی تھاپ پر نغمے گائے۔بچے ناچے ،بوڑھے خوش ہوئے اور وہ تمام مزے لوٹے گے جو ایک شادی کا طرہ امتیاز ہیں۔
دلہا اور لکڑی کی دلہن نے سات پھیرے لیے اور تمام رسومات ادا کیں۔ دلہا نے میڈیا کو بتایا کہ میں نے جیتی جاگتی دلہن سے شادی کرنے کے بجائے بے جان لکڑی کے مجسمے سے شادی اپنے والد کی خواہش پر کی ہے۔
دلہا کے 90 سالہ والد نے میڈیا کو بتایا کہ میرے 9 بیٹے ہیں جن میں سے آٹھ کی شادی ہوگئی ہے یہ میرا آٹھواں بیٹا ہے لیکن نہ تو اس کے پاس پیسے ہیں اور نہ دماغ، اس لیے میں نے کسی کی زندگی خراب کرنے کے بجائے لکڑی کے مجسمے سے شادی کرادی۔ میں اپنی زندگی میں سارے بیٹوں کی شادی ہوتا دیکھنا چاہتا تھا۔
जब भी आप Amazon से online कोई खरीदारी करें तो इस लिंक के द्वारा सामान खरीदें इस से आप हमारी मद्दद हो सके गी.
http://www.amazon.in/ref=assoc_aax_fallback_300x600?tag=shahernama-21&linkCode=ur8















/odishatv/media/media_files/2026/04/19/billionaire-entrepreneur-2026-04-19-23-55-02.jpg)


