جھارکھنڈ کے پاکوڑ میں مذہبی رہنما سوامی اگنیش پر بی جے پی کارکنان نے حملہ کر دیا ہے۔ اس دوران ان سے دھکا مکی کی گئی۔ دراصل بی جے پی کارکنان پہلے سے ہی کالا جھنڈا دکھا کر ان کی مخالفت کررہے تھے۔ ایسے میں جیسے ہی سوامی ہوٹل سے باہر آئے، کارکنان نے ان پر حملہ کردیا۔
دراصل سوامی اگنی ویش کے پاکوڑ دورہ کا ضلع کے ہندو وادی تنظیم صبح سے ہی مخالفت کررہے تھے۔ یہ مخالفت سوامی کے ذریعہ مبینہ طور پرسناتن مذہب پر کئے گئے تبصرہ اور بیف پرعائد پابندی سے متعلق بیان کی وجہ سے ہورہی تھی۔ اطلاعات کے مطابق سوامی اگنی ویش کوشدید چوٹ آئی ہے، ان کاموبائل فون بھی چھین لیا گیا ہے۔ بعد میں پولیس بھی پہنچ گئی ہے۔
Pages: 1 2
















/odishatv/media/media_files/2026/04/19/billionaire-entrepreneur-2026-04-19-23-55-02.jpg)


