نیو ٹاؤن (آسٹریلیا):سائنسدانوں نے ایک ایسا موبائل ایپ تیار کیا ہے جو آپ کو صحت مند کھانے کا انتخاب کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے ۔
اس ایپلی کیشن کو فوڈ سیوچ کہا جاتاہے جو آسٹریلیا کے جورج انسٹی ٹیوٹ آف گلوبل ہیلتھ اور نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی آف امریکہ کے محققین نے تیار کیا ہے ۔ یہ فوڈ سوچ ہندستان ، چین، جنوبی افریقہ اور ہانگ کانگ سمیت کئی ممالک میں پہلے ہی شروع کردیے گئے ہیں۔
موبائل اسکرین پر ٹیپ کے ساتھ، صارف کو پیک کئے گئے کھانے کے بار کوڈ کو اسکین کرنے کے ساتھ ہی کھانے کی اشیاء کی کیفیت کی شناخت بھی کرسکتے ہیں اور دیگر صحتمند خوراک کی شناخت بھی کی جاسکتی ہے ۔