امریکی نائب صدر مائیک پینس نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کا سفارتخانہ آئندہ سال تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کر دیا جائے گا۔
امریکی نائب صدر مائیک پینس نے پیر کو صیہونی حکومت کی پارلیمنٹ میں اپنی تقریر میں اعلان کیا کہ امریکا آئندہ سال اپنا سفارتخانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرے گا۔
انھوں نے اسی کے ساتھ اسرائیل کے تحفظ کو امریکا کی ذمہ داری قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ امریکا اسرائیل کے تحفظ میں کوئی کوتاہی نہیں برتے گا۔
امریکا کے نائب صدر نے کہا کہ امن معاہدے کو اسرائیل کے تحفظ کا ضامن ہونا چاہئے۔ امریکا کے نائب صدر نے اسی کے ساتھ فلسطینی رہنماؤں سے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ امن مذاکرات شروع کریں۔
















/odishatv/media/media_files/2026/04/19/billionaire-entrepreneur-2026-04-19-23-55-02.jpg)


