لندن۔ پاکستانی ڈاکٹر صالحہ محمود احمد نے برطانیہ کا ایسٹ میٹ ویسٹ ’ماسٹر شیف‘ مقابلہ جیت لیا۔ ایک پاکستانی ڈاکٹر نے اپنے وطن کی ثقافت اور ورثے سے تحریک لیتے ہوئے ‘ایسٹ میٹس ویسٹ’ کے مینیو پر مبنی بی بی سی کا ‘ماسٹر شیف’ مقابلہ جیت لیا ہے۔

29 سالہ ڈاکٹر صالحہ محمود احمد نے جو انگلینڈ کے علاقے واٹفرڈ میں رہتی ہیں، اس مقابلے میں جیوانا رائن اور سٹیو کیئلٹی کو شکست دی۔ انھوں نے کہا کہ وہ اپنے کھانے پکانے کے شوق اور میڈیکل کیریئر میں اشتراک سے موزوں ترین غذا تلاش کر کے ان افراد کی مدد کرنا چاہتی ہیں جنھیں خاص قسم کی خوراک کھانے سے امراض لگ جاتے ہیں۔
ڈاکٹر صالحہ نے جو ایک بچے کی ماں ہیں، بی بی سی کی جانب سے منعقد کیے جانے والے مقابلے میں کھانا بنانے کے 64 شوقین افراد کو ہرایا۔ اس مقابلے میں انھوں نے اپنی آن کال شفٹوں کو ساتھیوں کے ساتھ تبدیل کیا تاکہ وہ مقابلے میں شریک رہ سکیں۔ ڈاکٹر صالحہ آنتوں اور معدے کے امراض کی سپیشلسٹ ہیں لیکن کھانے پکانے اور موٹاپے کو کنٹرول کرنے جیسے موضوعات پر کتابیں لکھنا ان کا خواب ہے۔
















/odishatv/media/media_files/2026/04/19/billionaire-entrepreneur-2026-04-19-23-55-02.jpg)


