ویانا: دنیا کا سب سے بڑا گلابی ہیرا دو کروڑ پچاسی لاکھ ڈالر میں فروخت ہوگیا۔ 16 قیراط کے گلابی ہیرے کو نیلامی کے لیے ویانا کے نیلام گھر میں پیش کیا گیا۔ ہیرے کی قمیت 2 کروڑ 30 لاکھ (23 ملین ) ڈالر مقرر کی گئی تھی۔
نیلامی کے دوران ہیرے کو ہانگ کانگ میں مقیم چینی تاجر نے 28.5 ملین ڈالر میں خرید لیا۔ چینی خریدار کے حوالے مزید کسی بھی قسم کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ ہیرے کی قیمت ہانگ کانگ ڈالر میں 22 کروڑ ڈالر جبکہ پاکستانی کرنسی میں 3 ارب ایک کروڑ روپے کے قریب بنتی ہے۔
ہیرا ایک سونے اور پلاٹینیم کی انگوٹھی میں جڑا ہوا ہے جبکہ اس کے گرد چھوٹے چھوٹے ہیرے بھی جڑے ہوئے ہیں۔















/odishatv/media/media_files/2026/04/19/billionaire-entrepreneur-2026-04-19-23-55-02.jpg)


