سخت سیکورٹی کے درمیان صبح ساڑھے سات بجے سے پولنگ شروع ہوکر شام پانچ بجے تک چلے گی۔پہلے مرحلہ میں سب سے زیادہ دلچسپ انتخابات اجودھیا میونسپل کارپوریشن کا مانا جا رہا ہے ، جہاں سماج وادی پارٹی کے امیدوار کے طور پر میئر کے عہدہ کے لیے ہجڑا(مخنث) گلشن بندو انتخابی میدان میں ہے .
ہجڑا کے ا لیکشن لڑنے کی وجہ سے اجودھیا کا انتخاب لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔ اجودھیا میں پہلی بار میئر اور کونسلر کا انتخاب ہوگا کیونکہ اسے حال ہی میں میونسپل کارپوریشن ب درجہ دیا گیا ہے ۔