واضح رہے کہ ممبئی میٹرو ون ورسوا ۔اندھیری ۔گھاٹ کوپر کے درمیان 11.4کلومیٹر کے سفر کے لیے 10،20،30،اور 40روپے کرایے وصول کرتی ہے ۔اور مجوزہ کرایہ 5 سے 10, 20, 25, 35 aاور45 مقررکیا گیا ہے ۔واپسی کرایے میں کچھ اضافہ تھا۔
میٹر وریل کمپنی ایم ایم او پی ایل نے کرایے میں اضافہ کو حق بجانب قراردیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کمپنی کو روزانہ 90لاکھ روپے کا خسارہ ہورہا ہے اور گزشتہ تین سال میں خسارہ ایک ہزار کروڑ روپے سے تجاوز کرگیا ہے ۔
ایم ایم آرڈی اے کے معاہدے کے تھے ممبئی میٹروون کمپنی کو کرایے میں رعایت دیتے ہوئے 9-13 روپے مقررکرنا تھا ۔کرایہ میں اضافہ کے سبب مسافروں کی تعداد میں کمی واقع ہوگی ۔