ممبئی:بمبئی ہائی کورٹ نے ممبئی میٹروریل کی کرایہ میں اضافہ کی تجویز کو خارج کردیا ہے ،چیف جسٹس منجولا چیلر اور جسٹس مہیش سونک پر مشتمل ایک بینچ نے فیئر فکشن کمیٹی (ایف ایف سی) کی رپورٹ کو خارج کردیااور ممبئی میٹر وون پرائیوٹ لمیٹیڈ (ایم ایم او پی ایل ) کی کرایے بڑھانے کے جواز کو بھی مسترد کردیا ہے ۔ایف ایف سی نے جولائی 2015میں میٹروریل کمپنی کو 10-110روپے کرایہ بڑھانے کی منظوری دے دی تھی۔