اسلام آباد کی پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گھات لگائے بیٹھے تھے اور موقع ملتے ہی انہوں نے فائرنگ کردی – دہشت گردوں کے حملے میں دو نمازی شہید ہوگئے – حملہ اس وقت کیاگیا جب لوگ نماز مغربین ادا کرکے مسجد سے باہر نکل رہے تھے –
شہید ہونے والوں میں آئی بی کا ایک ملازم بھی ہے – زخمیوں کو فوری طور پراسپتال منتقل کردیا گیا ہے – آئی بی کے ملازم شہید کانام حبدار حسین بتایا گیا ہے – دہشت گردی کے اس واقعےکی مختلف حلقوں خاص طور پر شیعہ تنظیموں نے مذمت کی ہے –
سیکورٹی اہلکاروں نے مسجد کی جانب جانےوالے راستوں کو بند کردیا ہے – مسجد باب العلم اسلام آباد کی بڑی اور مشہورمساجد میں سے ایک ہے
Pages: 1 2





/odishatv/media/media_files/2026/04/19/billionaire-entrepreneur-2026-04-19-23-55-02.jpg)













