رای الیوم کے حوالے سے بتایا ہےکہ سماجی نیٹ ورک پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیومیں لبنان کے شہر الشمال اور طرابلس میں بعض نامعلوم افراد کی جانب سے سعودی ولیعہد بن سلمان کی تصاویر کو نذرآتش ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
لبنانی ذرائع ابلاغ کے مطابق بن سلمان کی تصاویر کو جلائے جانے کے بعد وزیر داخلہ نھادالمنشوق نے الشمال کےگورنر مزی نھرا سے رابطہ کیا اور کہا کہ الشمال اور طرابلس میں بن سلمان کی تمام تصاویر کو جمع کیا جائے۔