عراق کے صوبہ کرکوک کے گورنر نے کہا ہے کہ الحویجہ شہرکے قریب متعدد اجتماعی قبریں دریافت ہوئی ہیں جن میں چار سو افراد کو در گور کردیا گیا تھا۔عراقی صوبے کرکوک کے گورنر راکان سعید نے بتایا کہ یہ اجتماعی قبریں الحویجہ کے جنوب مغرب میں تین کلومیٹر کے فاصلے پر واقع البکارہ فوجی چھاؤنی میں دریافت ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورس کے اہلکارں نے مقامی لوگوں کی مدد سے البکارہ کی اجتماعی قبروں کودریافت کیا ہے۔