سعودی عرب میں خواتین کو فوج میں بھرتی کرنے کا آغاز ہوچکا ہے، ریاض سمیت 7 صوبوں میں آن لائن درخواستیں جمع ہونا شروع ہوگئی ہیں۔
عرب ٹی وی کے مطابق فوج میں بھرتی کی خواہشمند خواتین انٹرنیٹ کے ذریعے جمعرات تک درخواستیں جمع کروا سکتی ہیں، انٹرمیڈیٹ یا اس سے اعلیٰ تعلیمی اسناد کی حامل خواہشمند خواتین سارجنٹ کے طور پر بھرتی کی جائیں گی، کم از کم عمر کی حد 25 اور زیادہ سے زیادہ 35سال مقرر کی گئی ہے۔
Pages: 1 2