ضلع وقار آباد کے منڈل تانڈرومیں ریاست وزیر ٹرانسپوٹ مہیندرریڈی نے بقرعید کی تقاریب میں شرکت کی اور اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے نماز کی ادائیگی کے لئے تانڈرو میں دوایکراراضی مختص کی ہے ۔ جبکہ اس سلسلے میں اٹھارہ لاکھ روپئے جاری کئے گئے ۔متحدہ ضلع ورنگل میں بھی مختلف مساجد اور عیدگاہوں میں مسلمانوں کی کثیر تعداد دیکھی گئی۔ اس موقع پرعلماء نے بقرعید کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ قلعہ ورنگل، منڈی بازار، کاسی بگا، اور صوبہ داری مساجد میں بھی مسلمانو ں نے کثیر تعداد میں نماز عید کا اہتمام کیا۔
اتر پردیش میں ایثار و قربانی کاتہوار عید الاضحی امن اور جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا تھا۔ صبح دارالحکومت، لکھنؤ میں، لوگ نئے لباس میں ملبوس معطر ہوکر عیدگاہ اور مقامی مساجد میں نماز ادا کی اور ملک اور معاشرے کی خوشحالی کیلئے دعا کی ۔ نماز کے بعد میں لوگوں نے ایک دوسرے سے گلے مکل کر عید کی مبارکباد دی۔لکھنو کے عیش باغ عیدگاہ میں لوگوں نے نماز ادا کی ۔ اتر پردیش کے گورنر رام نایک عیدگاہ میں آئے اور مسلمانوں کو عید الاضحی کی مبارک باد پیش کی ۔ اس موقع پر گورنر اور عیدگاہ کے امام خالد رشید فرنگی محلی نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کیرالہ میں سیلاب متاثرین کی دل کھول کر مدد کریں۔شہر کے شاہ نجف امام باڑہ میں شیعہ اور سنی مسلمانوں نے مل کر نماز ادا کی اور ملک اور خطے میں امن اور ہم آہنگی کی دعا کی۔ پرانے شہر کی ٹیلے والی مسجد اور بڑے امام باڑہ میں، مسلم بھائیوں نے نماز ادا کرنے کے بعد ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔
بہارمیں قربانی کا تہوارخوشی اور جوش و خروش کے ماحول میں منایا گیا۔ اس موقع پر، ایک بڑی تعداد میں مسلم بھائیوں نے گاندھی میدان سمیت کئی مقامات پر نماز ادا کی۔عیدالاضحی کے موقع پر گاندھی میدان میں مسلمانوں نے اجتماعی طور پر نماز ادا کی جہاں انتظامیہ نے سخت سیکورٹی انتظامات کئے تھے ۔ سیکیورٹی کے نقطہ نظر میں، گاندھی میدان کے تمام داخلے دروازے کو شام میں بند کر دیا گیا تھا۔ صبح 8 بجے نماز شروع ہوئی جس ،میں بوڑھے بچے جوان سب شریک تھے ۔ دریں اثنا پٹنہ جنکشن میں واقع جامع مسجد سمیت کئی عیدگاہوں اور مساجد میں نماز ادا کی گئی۔
مغربی بنگال میں مسلم کمیونٹی کے لوگوں نے عید الاضحی کا تہوار کو مکمل جوش و جذبہ اور مذہبی روایات کے ساتھ منایا۔اس موقع پر خاص نماز کے لیے خلافت کمیٹی نے وسطی کولکتہ میں واقع اندرا گاندھی سارنی میں عید الاضحی کی نماز ادا کی گئی جہاں صبح سے ہی ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع ہونے لگے تھے ۔ اس موقع پر، اہم نماز ناخدا مسجد میں ہوئی جہاں صبح کے لوگ بڑی تعداد میں نماز ادا کرنے کے لئے جمع ہوئے تھے ۔
شہر بھر میں صبح سے ہی بڑی تعداد میں مسلم کمیونٹی کے لوگوں نے عید گاہ، مسجد اور دیگر دوسری کھلی جگہوں پر نماز ادا کی اور ایک دوسرے سے گلے مل کر عید کی مبارک باد دی۔اس موقع پر مغربی بنگال کے وزیر اعلی ممتا بنرجی نے لوگوں کو مبارکباد دی اور سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر لکھا، ”عید الاضحی کے موقع پر، ہم سب وعدہ کرتے ہیں ہم سب باہمی یکجہتی کو فروغ دیتے رہیں گے ۔ میری پوری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں”۔
مہاراشٹر میں قربانی کا تہوار عید الاضحی کا تہوار تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا ۔ ممبئی، اورنگ آباد اور ریاست کے دوسرے حصوں میں، مسلمانوں نے خوشی کے ماحول میں قربانی کا تہوار منایا۔ اورنگ آباد میں عید گاہ چھاؤنی کے علاقے ، عید گاہ روزباغ اور عثمان پور عید گاہ اور 80 سے زائد مختلف مساجد اور عیدگاھو ں میں نماز ادا کی گئی۔ لوگوں کو ایک دوسرے کو مٹھائیاں تقسیم کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور سماجی تنظیموں نے مسلم بھائیوں کو مبارکباد دی۔
راجستھان میں عیدالاضحی کا تہوار خوش اور جوش کے ساتھ منایا گیا تھا، خواجہ نگری اجمیر میں خاص طور پر عید الاضحی جوش خروش کے ساتھ منایا گیا۔
مدھیہ پردیش میں عیدالاضحی کا تہوار مکمل جوش خروش کے ساتھ منایا گیا ۔ ریاست بھر میں عید کے موقع نماز ادا کی گئی۔ نماز پڑھنے کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور ایک دوسرے کو گلے لگایا ۔ مساجدوں میں نماز پڑھنے کے بعد، بہت سے لوگوں نے قربانی کی ۔
دارالحکومت بھوپال میں عید گاہ، تاج المساجد، موتی مسجد، جامع مسجد سمیت دیگر مساجد میں بڑی تعداد میں مسلمان نماز پڑھنے پہنچے ۔ بچوں میں عید کے بارے میں خصوصی جوش ولولہ نظر آیا ۔ لوگ ایک دوسرے کو منہ میٹھا کراتے ہوئے نظر آئے ۔ مدھیہ پردیش کے اندور، گوالیار، جبل پور، اجین، ساگر، ستنا، ریوا وغیرہ شہروں سے بھی عید تہوار خوشی اورجوش کے ساتھ منانے کے خبریں ملی ہیں۔
گوا میں روایتی پروگرام خوشی اور پورے جوش و خروش کے ساتھ عید الاضحی کا تہوار منایا گیا۔ریاستی دارالحکومت، گوا کے صبح میں جامع مسجد میں عید کی نماز ادا کی گئی۔ عید کی نماز امام حافظ حاجی محمد علی قادری کی امامت میں ادا کی گئی۔
اس کے علاوہ ملک کی دیگر ریاستوں میں عید الاضحی کا تہوار خوشگوار ماحول میں منایا گیا۔واضح رہے کہ عید الاضحی کا تہوار مسلمان حضرت ابراہیم علیہ السلام کے اپنے بیٹے حضرت اسماعیل کی قربانی کی یاد میں منایا جاتا ہے ۔جس میں وہ اپنے بیٹے کو قربانی دینے کے لئے لے جاے تے ہیں لیکن اللھ اس کی جگہ ایک دنبہ کوبھہج دیتا ہے ۔



















