جموں میں زیادہ تر بکرے ، بھیڑو اور اونٹ کی قربانی کی جاتی ہے ۔انتظامیہ کی طرف سے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے ۔ اس دوران مذہبی رواداری اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی بھی دیکھنے کو ملی، بیشتر مساجد اور عیدگاہوں کے باہرہندو، سکھ وعیسائی طبقہ سے بڑی تعداد میں معزز شخصیات مسلمان بھائیوں کو مبارک باددینے کے لئے موجود تھیں۔
قربانی کا تہوار عید الاضحی تلنگانہ اور اے پی بھرمیں مذہبی جوش وخروش کے ساتھ منایاگیا ۔ مسلمانوں نے عیدگاہوں اورمساجد میں نماز عید کا خصوصی اہتمام کیا۔ یہ عید حضرت ابراہیم کی جانب اللہ تعالی ٰ کے حکم پر اپنے واحد فرزند کی قربانی کی کوشش کے یاد میں منائی جاتی ہے ۔
شہر حیدرآبادمیں مسلم بھائیوں نے پرانے شہر میں واقعہ مکہ مسجد ، اورعیدگاہ میرعالم میں نماز عید ادا کی۔اس کے علاوہ مختلف مساجد اور اسمبلی کے احاطے میں واقع مسجد میں بھی نماز عید کا اہتمام کیاگیا۔ حیدرآبادمیں مساجد پر سیکوریٹی انتظامات سخت کرتے ہوئے پولیس کی جانب سے دوسو پچاس سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے تھے ۔متحدہ ضلع عادل آبادمیں نرمل ،بھینسہ، اونٹور، خانہ پور، منچریال، کاغذ نگر، جینور، اور دیگر مقامات پر نمازعیدادا کی گئی۔