فرخ آباد: دہلی آدھیاتمک یونیورسٹی چلانے والے دھوکے باز بابا ویرندر دیو دکشت پر پولیس نے شکنجہ کستے ہوئے آج اترپردیش کے فرخ آباد میں اس کے دو آشرموں پر چھاپہ مارکر 40سے زیادہ لڑکیاں برآمد کیں۔
اڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ تریبھون سنگھ نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ کوتوالی علاقے کے سکندرا باغ میں واقع آشرم پر صبح تقریباً سات بجے سے آٹھ بجے کے دوران پولیس نے چھاپہ مارا۔اس آشرم سے پنے (مہاراشٹر)کی رہنے والی ایک لڑکی کو برآمد کیاگیا۔ لڑکی کے مطابق وہ گزشتہ پانچ چھ برسوں سے یہاں رہ رہی ہے ۔