شوہر کے انتقال کے بعد جب تمام راستہ بند ہو گئے تو انہوں نے حکومت کی ایک اسکیم کے سبب ایک نئی ٹیکسی انسٹالمینٹس میں خریدی۔ اپنی اس پیلے رنگ کی کیب سے زاہدہ روز صبح اسلام آباد ائیرپورٹ جاتی ہیں اور مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچاتی ہیں۔
زاہدہ بتاتی ہیں’’میری زندگی ایک جدوجہد ہے‘‘۔ پاکستان میں ایک عورت ہونا کسی گناہ سے کم نہیں ۔ مردوں کے لئے پاک میں جینا آسان ہے۔ لوگوں کوکوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ ایک عورت کتنی محنت کرتی ہیں، خواتین کے کام کو مردوں کے کام کی طرح قدر نہیں ملتی ہے۔
Pages: 1 2



















