حجاج کرام اس میں آرام کرنے کے ساتھ کئی دوسرے اہم امور بھی انجام دے سکتے ہیں۔ اس میں موبائل فون چارج کرنے، سورج کی گرمی سے بچنے، اپنی مرضی کے مطابق درجہ حرارت سیٹ کرنے اور پسند کی روشنی کا اہتمام کرنے کی سہولت ہے۔
ان سلیپنگ کیپسول کو ایک دوسرے کے ساتھ ساتھ یا ایک دوسرے کے اوپر بھی رکھا جاسکتا ہے۔ اس میں چڑھنے کے لیے سیڑھی موجود ہے جو بالائی سلیپنگ روم تک پہنچا سکتی ہے۔ ان کمروں میں ٹوائلٹ، ہاتھ منہ دھونے اور نہانے کی سہولت بھی موجود ہے۔
تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل منصور العامر نے بتایا کہ عالمی سطح پر اس طرح کے موبائل سلیپنگ روم جاپان میں تیار کیے جاتے ہیں۔ بعض دوسرے ملکوں کے شہروں میں بھی یہ سہولت موجود ہے۔ ’ھدیۃ الحاج‘ کی طرف سے پہلی بار حجاج کرام کے لیے یہ سہولت حاصل کی گئی ہے تاکہ بہت زیادہ رش کے اوقات میں عازمین کو کچھ دیر آرام کی سہولت فراہم کرنا ہے۔