اترپردیش کے علی گڑھ کے رکن پارلیمنٹ نے دوسری بار منتخب ہوتے ہی ایک متنازعہ بیان دیاہے ۔ ستیش کمار گوتم نے اپنی زہرافشانی شروع کردی ہے۔ انہوں نے اپنا پہلا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے میڈیا کے سامنے کہا کہ میری پہلی ترجیح علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے جناح کی تصویر کو باہر نکال کراسے پاکستان بھیجنا ہے۔اتناہی ستیش کمار گوتم نے کہا کہ وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلرکو واپس بھیج دیں گے ۔ اورانہیں لوک سبھا سے نوٹس دلوائیں گے۔
ستیش کمار گوتم نے کہا کہ وہ ایس سی ۔ ایس ٹی طلبا کے ریزرویشن کے لیے بھی جدوجہد کریں اور سب کا ساتھ ، سب کا وکاس کے نعرہ بھی کام کریںگے۔ ستیش گوتم نے بی ایس پی امیدواراجیت بالیان کے خلاف 6 لاکھ 56 ہزار 215 ووٹ حاصل کیے ۔
Aligarh MP Satish Gautam Promises To Bring Reservation In AMU If Voted T… https://t.co/2I5x7IVszR via @YouTube
— Sanjay Bhardwaj Sanju Bhaiya (@sanjaypandit222) May 23, 2019


















