مقامی ممبر اسمبلی رمیش لٹکے نے کہا ہے کہ ای ایس آئی سی اسپتال کے چاروں طرف شیشے لگائے گئے تھے۔ اس لئے یہاں آگ لگنے کے بعد دھواں باہر نہیں نکل سکا اور لوگوں کو بچانے میں فائر بریگیڈ کے جوانوں کو بے حد پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
قابل ذکر ہے کہ پیر کی دوپہر ساڑھے چار بجے اندھیری مشرق واقع ای ایس آئی سی کامگاراسپتال کی چوتھی منزل پر آپریشن تھیئٹر کے قریب شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی تھی۔ اس کے بعد یہاں افراتفری مچ گئی۔ عمارت کے چاروں طرف شیشے لگے ہونے سے عمارت دھویں سے بھر گئی۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیوں موقع پر پہنچی اوراسپتال کی عمارت میں پھنسے لوگوں کو باہر نکالا۔ اس دوران عمارت کی پائپ سے اترتے وقت گر کر ایک مریض کی موت ہو گئی۔