سہواگ نے کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ کوہلی نے گیند بازوں کو مدد دینے والی پچ پر 97 اور 103 رنوں کی اننگز کھیلی ، اس لئے جب انہیں اگلے دو ٹیسٹ میچوں میں بلے بازی کیلئے مددگار پچوں پر بیٹنگ کرنے کا موقع ملے گا ، تو ہم امید کرسکتے ہیں کہ وہ سنچری نہیں بلکہ ڈبل سنچری لگائیں ۔
وہ ایک سال میں پہلے ہی چھ ڈبل سنچریاں لگا چکے ہیں ، اس لئے میں امید کرتا ہوں کہ وہ ڈبل سنچری لگائیں اور ہو سکے تو ٹریپل سنچری بھی لگائیں ۔ کیونکہ یہی کامیابی ہے جو ان کے سی وی میں نہیں ہے ۔
Pages: 1 2