رپورٹ میں مزید بتایا گیا ‘یہ پڑھ کر سوزان چونک گئیں، یہ پہلی دستاویز تھی جو ہمیں ملی جس سے ہمیں لگا کہ اس کمپنی میں کچھ ایسا ہے، جس کے بارے میں ہمیں جاننے کی ضرورت ہے’۔
ٹرمپ خاندان نے یہ کمپنی والد سے بچوں میں دولت منتقلی کے لیے تشکیل دی تھی تاکہ انٹرنل ریونیو سروس (آئی آر ایس) کو کچھ معلوم نہ ہوسکے۔
ایک عام گوگل سرچ سے صحافیوں کو ٹرمپ خاندان کی اس کمپنی کی دھماکہ خیز اور ممکنہ طور پر غیرقانونی مقصد کے بارے میں دریافت کرنے کا موقع ملا۔
اس کے بعد ان صحافیوں نے لاکھوں دستاویزات تک رسائی حاصل کی اور تمام تر معلومات کو جمع کرکے امریکی صدر کے اثاثوں کی اصل تصویر دنیا کے سامنے پیش کی۔