پاکستان و ہندوستان سے بھی خبریں ہیں کہ آسمان امامت ولایت کے ساتویں آفتاب عالم تاب حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کا جشن ولادت بہت ہی تزک و احتشام کے ساتھ منایا جا رہا ہے جبکہ امام موسی کاظم علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کے موقع پر آپ کے لاکھوں شیدائی بغداد کے علاقے کاظمین پہنچ چکے ہیں جہاں آپ کا روضہ اقدس واقع ہے۔
عراق کے مختلف شہروں سے زائرین پیدل چل کر کاظمین پہنچے ہیں۔ اس موقع پر بغداد، کاظمین اور خاص طور پر زائرین کے راستوں میں سیکورٹی کےسخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
سحرعالمی نیٹ ورک اس مبارک موقع پر اپنے تمام سامعین، ناظرین، قارئین اور چاہنے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔
Pages: 1 2
















/odishatv/media/media_files/2026/04/19/billionaire-entrepreneur-2026-04-19-23-55-02.jpg)


