میچ کے مقررہ وقت کے اختتام پر دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول کر رکھا تھا اس وجہ میچ اضافی وقت میں چلا گیا جس کے پہلے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں کو گول کرنے میں کامیابی نہیں ملی۔
اضافی وقت کے دوسرے ہاف میں اور میچ کے مجموعی طور پر 109ویں منٹ میں کروشیا کے ماریو ماندزوکیچ نے انگلینڈ کے دفاعی حصار کو توڑتے ہوئے شاندار گول کر دیا۔


















