ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے اپنے انٹیلی جنس اور تفتیشی ونگ کو ہدایت کی کہ جس طرح پاناما پیپرز کی تحقیقات کی گئی تھی اسی طرح حالیہ ہونے والی لیکس میں جس کے نام موجود ہیں یا جو میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے سب کو نوٹس جاری کیے جائیں۔
جسے نوٹس جاری ہوگا اسے 15 دن کے اندر ٹیکس حکام کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دینا ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 135 پاکستانیوں کے نام حالیہ لیکس میں شامل ہیں ۔
واضح رہے کہ پاناما لیکس کے بعد اب پیراڈائز لیکس نے تہلکہ مچا دیا ہے اس بار برطانیہ کی ملکہ الزبتھ، پاکستان کے سابق وزیراعظم شوکت عزیز، معروف فلمی اداکارامیتابھ بچن اوردنیا کی اہم شخصیات سمیت کئی ہندوستانی سیاستدانوں کے نام بھی سامنے آئے ہیں۔
Pages: 1 2

















