اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ مایاوتی اوراکھلیش یادو کے بجائے وزیراعظم نریندرمودی اوروزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ جانا پسند کریں گے۔ انہوں نے کہا “اگر بوا- ببوا سے موازنہ کیا جائے تو میری پسند مودی اوریوگی ہی ہوں گے”۔
دراصل وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ دنوں لکھنو کی ریلی میں امر سنگھ کا ذکر کیا تھا، اس کے بعد سے ہی کہا جانے لگا کہ سماجوادی پارٹی امر سنگھ جلد ہی بھگوا پارٹی میں شامل ہونے والے ہیں۔



















